ارام پر 17 شاعری

 1. تماشا زندگی کا روز و شب ہے 

ہماری آنکھوں کو آرام کب ہے 


2. چمکتی ہے تمنا جگنوؤں سی 

اندھیری رات میں رونق عجب ہے 


3. ضرورت ڈھل گئی رشتے میں ورنہ 

یہاں کوئی کسی کا اپنا کب ہے 


4. کہیں دنیا کہاں اس کے تقاضے 

وہ تیرا مے کدہ یہ میرا لب ہے 


5. زباں ہی تیرا سرمایہ ہے لیکن 

عطاؔ خاموش یہ جائے ادب ہے


6. وہ دشت کرب و بلا میں اترنے دیتا نہیں 

ہوائے تیز میں مجھ کو بکھرنے دیتا نہیں 


7. زمیں کو چومنا چاہوں کہ وہ زمیں پہ ہے 

وہ آسمان سے مجھ کو اترنے دیتا نہیں 


8. جھپکنے دیتا نہیں آنکھ وہ شب خلوت 

مرے لہو کو وہ آرام کرنے دیتا نہیں 


9. یہ کس عذاب میں اس نے پھنسا دیا مجھ کو 

کہ اس کا دھیان کوئی کام کرنے دیتا نہیں 


10. کیے ہیں بند عطاؔ اس نے سارے دروازے 

کسی بھی راہ سے مجھ کو گزرنے دیتا نہیں


11. پامال آرزو دل ناکام ہی تو ہے 

خوش ہوں کہ یہ بھی عشق کا انجام ہی تو ہے 


12. گو زندگی کی شام سہی شام ہی تو ہے 

ایک ابتدائے صبح خوش انجام ہی تو ہے 


13. انسانیت کا خون نہیں شیخ محترم 

میرے سبو میں بادۂ گلفام ہی تو ہے 


14. تم تو غم حیات سے بچتے ہو اس طرح 

جیسے یہ کوئی زہر بھرا جام ہی تو ہے 


15. میرے لبوں پہ شکوۂ تقدیر تو نہیں 

ذکر مآل گردش ایام ہی تو ہے 


16. میں جب سے مبتلائے غم روزگار ہوں 

تکلیف تو نہیں مجھے آرام ہی تو ہے 


17. جس آرزوئے شوق سے چھوٹے نہ جاں کبھی 

وہ آرزوئے شوق کہاں دام ہی تو ہے

Comments

Popular posts from this blog

احساس 10 اردو شاعری

احساس پر 11 شاعری

شادی پر 20 فنی شاعری