احساس پر 11 شاعری
1. عشق بھی کرنا ہے ہم کو اور زندہ بھی رہنا ہے
عشق میں مرنے والوں سے شرمندہ بھی رہنا ہے
2. تم کو ایک یہی دینا ہے سب کچھ ہے آسان
مشکل میری ہے مجھ کو آئندہ بھی رہنا ہے
3. رکھنی ہے بنیاد بھی اپنے الگ گھرانے کی
وقت کی سنگت میں اس کا زندہ بھی رہنا ہے
4. بہت مہذب ہونا بھی کب ہے خطرے سے خالی
اندر جنگل جنگل ایک درندہ بھی رہنا ہے
5. دل تو بجھتا جاتا ہے احساسؔ میاں جی کا
شب سے شرط لگی ہے تو تابندہ بھی رہنا ہے
6. زخمِ احساس اگر ہم بھی دِکھانے لگ جائیں
شہر کے شہر اِسی غم میں ٹھکانے لگ جائیں
7. جس کو ہر سانس میں محسوس کیا ہے ہم نے
ہم اُسے ڈُھونڈنے نِکلیں، تو زمانے لگ جائیں
8. اَبر سے اَب کے ہَواؤں نے یہ سازش کی ہے
خُشک پیڑوں پہ ثمر پھر سے نہ آنے لگ جائیں
9. کاش اب کے تِرے آنے کی خبر سَچّی ہو
ہم مُنڈیروں سے پرندوں کو اُڑانے لگ جائیں
10. شعر کا نشہ جو اُترے کبھی اِک پَل کے لئے
زندگی ہم بھی تِرا قرض چُکانے لگ جائیں
11. سوچتے یہ ہیں تِرا نام لِکھیں آنکھوں پر
چاہتے یہ ہیں تُجھے سب سے چُھپانے لگ جائیں
Comments
Post a Comment